وزیر اعظم صاحب بین الاقوامی معاملات پر بھی یوٹرن لینا شروع ہو گئے ہیں، صاحبزادہ ابوالخیر


حیدرآباد(آن لائن) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پہلے ملک کے اندرونی معاملات میں یوٹرن لیتے تھے اب انہوں نے کوالالمپور کانفرنس میں شرکت سے انکار کر کے بین الاقوامی معاملات میں بھی یوٹرن لینا شروع کردیا ہے انہوںنے ملایئشیا اور ترکی کے سربراہان سے

اس کانفرنس میں شرکت کا وعدہ کر کے اپنے وعدے سے انحراف کر کے نہ صرف اپنی پوزیشن دیگر ممالک کے سربراہان کی نظر میں خراب کی ہے بلکہ اپنے اس اقدام سے ملک کی عزت کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ کانفرنس وہ ممالک کررہے تھے جنہوں نے ایسے وقت میں جب کہ دیگر اسلامی ممالک خاموش تھے انہوں نے کشمیر کے مسٔلہ پرپاکستان کی کھل کر حمایت کی تھی اوراب اس کانفرنس میں کشمیر ،رو ہنگیا اور ہندوستان جیسے مسائل پر ان اسلامی ممالک کی طرف سے ایک متفقہ موقف سامنے آنے پر ہندوستان اور برما کی حکومتوں پر دباؤ پڑتا اور کشمیر کے مظلوم مسلمان جو تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں ان کے لئے سہولتوں کی کوئی راہ نکلنے کا امکان پیدا ہوتا لیکن افسوس ہمارے حکمراں جو کشمیر ،روہنگیا اور ہندوستان کے مظلوم مسلمانوں کیلئے نہ

خود کوئی عملی اقدام کررہے ہیں حتیٰ کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن میں کیس تک پیش نہیں کرسکے ہیں اب ان قوتوں کا ساتھ بھی نہیں دے رہے جو ان مسائل پر بھرپور اقدام اٹھا کر ان کے حل کی طرف پیش قدمی کرسکتے ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے کشمیر پر ہندوستان سے کوئی سودے بازی کرلی ہے ورنہ وہ قوم کو بتائیں آخر اس خاموشی کے کیا معنی ہیں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us