ڈاکٹر محمد فیصل کی جرمنی میں تعیناتی عائشہ فاروقی کو ترجمان دفترخارجہ مقررکرنے کا فیصلہ


اسلام آباد ( آن لائن) ڈاکٹر محمد فیصل کی جرمنی میں تعیناتی کے بعد وزارت خارجہ نے عائشہ فاروقی کا ترجمان دفترخارجہ مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عائشہ فاروقی تیسری خاتون ترجمان ہونگی۔ اہم ذرائع کے مطابق سینئرسفارت کار عائشہ فاروقی کا ترجمان دفترخارجہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ

جنجوعہ اور تسنیم اسلم ترجمان دفتر خارجہ کے عہدے پر کام کرچکی ہیں۔اس طرح سے عائشہ فاروقی کو تیسری خاتون ترجمان دفترخارجہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔اس سے قبل عائشہ فاروقی ہوسٹن میں کونسل جنرل کے طور پر کام کرنے کے علاوہ اہم عہدوں پر کام کرچکی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us