مشرف سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں،فضا پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور، کوئٹہ، وہاڑی، صادق آباد، تھرپارکر، ضلع خیبر سمیت کئی شہروں میں ریلیاں نکالیں گئیں، مظاہرین نے پاک فوج کے زندہ باد کے نعرے لگائے۔پاک فوج سے محبت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عوامی پاسبان اور عوامی رکشہ یونین نے ریلی نکالی، لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، فضا پاک فوج زندہ باد کے نعرے سے گونجتی رہی۔عوامی پاسبان اور عوامی رکشہ یونین نے لاہور پریس کلب کے باہر ریلی کا اہتمام کیا، ریلی کی قیادت صدر عوامی رکشہ یونین مجید غوری نے کی، ریلی میں رکشہ ڈرائیورز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بینرز لہراتے رہے۔صدر عوامی رکشہ یونین مجید غوری نے کہا کہ ریلی پاک فوج سے اظہار محبت کے لئے نکالی، سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اداروں میں تصادم کی جو فضا قائم ہے اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ عوامی رکشہ یونین کی جانب سے شہر بھر میں استحکام پاکستان ریلیاں نکالنے کا اعلان بھی کیا گیا۔


xاسلام آباد(نیوز ڈیسک) پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور، کوئٹہ، وہاڑی، صادق آباد، تھرپارکر، ضلع خیبر سمیت کئی شہروں میں ریلیاں نکالیں گئیں، مظاہرین نے پاک فوج کے زندہ باد کے نعرے لگائے۔پاک فوج سے محبت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عوامی پاسبان اور عوامی رکشہ یونین نے ریلی نکالی، لوگوں نے بڑی تعداد میں

Advertisement

شرکت کی، فضا پاک فوج زندہ باد کے نعرے سے گونجتی رہی۔عوامی پاسبان اور عوامی رکشہ یونین نے لاہور پریس کلب کے باہر ریلی کا اہتمام کیا، ریلی کی قیادت صدر عوامی رکشہ یونین مجید غوری نے کی، ریلی میں رکشہ ڈرائیورز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بینرز لہراتے رہے۔صدر عوامی رکشہ یونین مجید غوری نے کہا کہ ریلی پاک فوج سے اظہار محبت کے لئے نکالی، سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اداروں میں تصادم کی جو فضا قائم ہے اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ عوامی رکشہ یونین کی جانب سے شہر بھر میں استحکام پاکستان ریلیاں نکالنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us