پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ دینے والے جج جسٹس وقار سیٹھ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جائےگا،حکومت


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پرویز مشرف کو سزا دینے والے خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خصوصی عدالت کے جج اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔قانونی ٹیم نے

Advertisement

کہا کہ خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ غیر قانونی، غیر شرعی اور غیر انسانی ہے، پرویز مشرف کو ڈی چوک پر لٹکانے کے جملے قانونی حدود کو پھلانگ کر لکھے گئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ ملک میں انارکی، افراتفری کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش ہے، حکومت ملک میں عدم استحکام اور اداروں کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا نہیں ہونے دے گی، تفصیلی فیصلے پر وزیر قانون فروغ نسیم حکومتی ردعمل تیار کریں گے۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us