پرویز مشرف سے متعلق خصوصی عدالت کا شرمناک فیصلہ، اعتزاز احسن پھٹ پڑے


اسلام آباد (نیوز ڈیسک)خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔تفصیلی فیصلے میں جسٹس وقار احمد سیٹھ کہا گیا کہ پرویز مشرف پھانسی سے قبل انتقال کر جاتے ہیں تو ان کی لاش کو ڈی چوک پر لایا جائے اور تین دن کے لیے لٹکایا جائے۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئےسینئروکیل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے

Advertisement

رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ انسان کو پھانسی دی جاتی ہے لاش کو نہیں۔تفصیلی فیصلے میں غلط لکھا گیا ہے ایسا ممکن نہیں۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ اس قسم کے آرڈ لکھنے پر جج کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے۔خصوصی عدالت کے فیصلے پر سپریم کورٹ کو سوموٹو نوٹس لینا چائیے۔خصوص عدالت آئین کے تحت نہیں،آرڈیینسس کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ یاد رہےخصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی سزائے موت کا 169صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔اسلام آباد میں جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں جسٹس شاہد فضل کریم اور جسٹس نذر محمد پر مشتمل تین رکنی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ جسٹس وقار سیٹھ اور جسٹس شاہد فضل کریم نے فیصلہ تحریر کیا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد فضل کریم نے سزائے موت سنائی جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نذر اللہ اکبر نے اختلافی نوٹ لکھتے ہوئے کہا کہ استغاثہ کی ٹیم غداری کا مقدمہ ثابت نہیں کرسکی۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے سنگین غداری کے جرم کا ارتکاب کیا، ان پر آئین پامال کرنے کا

جرم ثابت ہوتا ہے اور وہ مجرم ہیں، لہذا پرویزمشرف کو سزائے موت دی جائے، قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں گرفتار کرکے سزائے موت پرعملدرآمد کرائیں، اگر پرویز مشرف مردہ حالت میں ملیں تو ان کی لاش کو ڈی چوک اسلام آباد میں گھسیٹا جائے اور تین دن تک لٹکائی جائے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ 2013 میں شروع ہونے والا مقدمہ 2019 میں مکمل ہوا، کیس کے حقائق دستاویزی شکل میں موجود ہیں، پرویز مشرف کو دفاع اور شفاف ٹرائل کا پورا موقع دیا گیا اور عدالت نے انہیں ٹرائل کا سامنا کرنے کے متعددمواقع دیے، لیکن وہ پیش نہ ہوئے اور فرد جرم عائد ہونے کے بعد فرار کا رستہ اختیار کیا، ان کا پورے ٹرائل میں یہ موقف رہا کہ خرابی صحت اور سکیورٹی وجوہات پر پیش نہیں ہوسکتا۔خصوصی عدالت نے حکم دیا کہ پرویز مشرف کے بیرون ملک فرار میں ملوث افراد کے خلاف بھی تحقیقات کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

 

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us