خصوصی عدالت کا پرویز مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلہ، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی


کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بدترین مندی رہی اور پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ آتے ہی مارکیٹ کریش کر گئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی۔ کاروبار کا آغاز 41 ہزار 603 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 191 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار 794 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا تاہم یہ دور رس ثابت نہیں ہوا اور جلد ہی انڈیکس منفی زون میں

ٹریڈ کرنے لگا۔کاروبار کے آغاز میں ہی انڈیکس میں جو مندی شروع ہوئی اور پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد مزید کمی کی جانب چلی اور 100 انڈیکس 41 ہزار کی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے دوران ایک ہزار 183 پوائنٹس گر کر 40 ہزار 420 پوائنٹس تک گر گئی تھی تاہم کاروبار کا اختتام 948 پوائنٹس کمی کے ساتھ 40 ہزار 655 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 169,915,190 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 9,443,410,842 بنتی ہے۔ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 150 ارب روپے ڈوب گئے۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔سنگین غداری کی سماعت کرنے والے بینچ کے سربراہ جسٹس وقار احمد نے تفصیلی فیصلے میں لکھا کہ مشرف فوت ہوگئے تو ان کی لاش تین دن ڈی چوک پر لٹکائی جائے۔خصوصی عدالت کے رکن جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس شاہد کریم نے فیصلہ سے اتفاق کیا جب کہ بینچ کے رکن جسٹس نذر اکبر نے

فیصلے پر اختلافی نوٹ تحریر کیا ہے۔جسٹس شاہد کریم نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے پورے فیصلے سے اتفاق کیا لیکن ایک جملے(لاش ڈی چوک میں لٹکائی جائے) سے اختلاف کیا ہے۔جسٹس وقار احمد سیٹھ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ یہ اپنی نوعیت کا مثالی کیس ہے، اس کو مثالی بنایا جائے۔جسٹس شاہد کریم نے جسٹس وقار سیٹھ نے مثالی سزا کے متعلق پیراگراف سے اختلاف کرتے ہوئے لکھا کہ مثالی سزا کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں یہ غیرآئینی ہوگی۔تفصیلی فیصلے کے مطابق پرویزمشرف نے 3 نومبر 2007 کو ایمرجنسی لگائی اور سپریم کورٹ کے 15 ججوں کو برطرف کیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us