مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلہ آتے ہی تجزیہ کار بھڑک اٹھے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان کہتے ہیں کہ اس قسم کا فیصلہ لکھنے والے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میںریفرنس دائر ہونےکے ساتھ ساتھ ان کا میڈیکل چیک اپ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کس ذہن کا شخص عدالت میں بیٹھا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ

فیصلے میں کہے گئے الفاظ اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ کس قد ر نفرت اور انتقام بھرا ہوا ہے۔ سزا کی حد تک بات سمجھ آتی ہے لیکن لاش کو پھانسی دینے اور ڈی چوک پر لٹکانےجیسے الفاظ کی مثال کسی بھی مہذب معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ مجھے خدشہ ہے کہ بھارت جلد ہی مشرقی سرحد پر کوئی چھیڑ چھاڑ کرنے والا ہے ۔ اس سب کو دیکھتے ہوئے اداروں کو آپس میں ہم آہنگ ہونا ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us