خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے کے بعد پاک فوج کا رد عمل سامنےآگیا


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس بارے خصوصی عدالت کا فیصلہ سامنے آنے پر اپنا رد عمل دیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہمیں جو ہمارے خدشات تھے ، تفصیلی فیصلہ آنے سے درست ثابت ہو گئے ہیں۔انھوںنے کہا کہ

فیصلے میں اقدار سے بالا تر الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ پچھلے بیس سالوں میں عوام کے ساتھ مل کر فوج نے لڑائیاں لڑیں اور جو کوئی نہ کرسکا وہ ہم نے کر دکھایا۔جس طرح بیرونی محاذوں پر دشمن سے نبرد آزما ہیں، دشمن اور ان کے سہولت کار وں کی بھی ہمیں سمجھ ہے۔کچھ لوگ ہمیں اشتعال دلا کر پاکستان کو عدم استحکام میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ملک دشمن قوتوں کے موجودہ ڈیزائن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بڑھتے ہوئے قدموں کو پیچھے نہیں ہٹائیں گے، دشمنوں کو ناکام کریں گے۔افواج پاکستان عوام کے شانہ بشانہ مضبوط ہیں۔ہمارے لیے ملک پہلے ادارے بعد میں ہیں۔ملک کے عزت و وقار اور ادارے کے عزت و وقار کا بھرپور تحفظ کریں گے۔ اب سے کچھ دیر آرمی چیف وزیر اعظم سے ملے ۔ملک کو آگے لے کر کیسے چلنا ہے، اس پر بات ہوئی ہے۔۔ چند سالوں سے فوج اور حکومت نے طے

کر رکھا ہے کہ ملک کو لے کر کس سمت میں لےکر چلنا ہے۔عوام افواج پاکستان پر اعتماد رکھیں، ملک میںانتشار نہیں پھیلنے دیں گے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us