مشرف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری ، پنڈی میں ہنگامی اجلاس


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )   خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔جس کے فوری بعد پنڈی میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس کے بعد اب تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ پا ک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور اب سے کچھ ہی دیربعد ہنگامی پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں ۔

Advertisement

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔پرویز مشرف کے وکیل تفصیلی فیصلہ کی کاپی لے کر عدالت سے روانہ ہو گئے ہیں۔وزارت داخلہ کے نمائندوں کو بھی فیصلے کی کاپی فراہم کر دی گئی ہے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ دو ججز پرویز مشرف کو سزا دینے کے حق میں ہیں جب کہ سندھ ہائیکورٹ کے جج نے اس سے اختلاف کیا۔
جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس شاہد کریم نے سزائے موت کا حکم دیا۔ جسٹس نذر اکبر نے فیصلے سے اختلاف کیا۔جسٹس نذر اکبر نے سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو بری کر دیا۔جسٹس نذا اکبر نے اپنے اختلافی نوٹ میں کہا کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کا فیصلہ 169 صفحات پر مشتمل ہے جس میں پرویز مشرف کو غداری کا مرتکب قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا سناتی ہے۔جمع کروائے گئے دستاویزات واضح ہیں کہ ملزم نے جرم کیا۔ملزم پر تمام الزامات کسی شک و شبہ کے بغیر ثابت ہوتے ہیں۔ پرویز مشرف کو دفاع کا موقع دیا گیا۔پرویز مشرف کو 19جون 2016 کو مفرور قرار دے دیا گیا تھا۔ملزم کو ہر الزام پر علیحدہ علیحدہ سزا دی جاتی ہے۔تفصیلی فیصلے میں ۔مزید ویڈیو میں دیکھیں :

https://youtu.be/XOAtCU0MmMA


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us