وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ ، سرکاری ملازمین کے بارے میں کیا بڑا اعلان کر دیا گیا ، اہم ترین خبر


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ ، سرکاری ملازمین کے بارے میں کیا بڑا اعلان کر دیا گیا ۔۔۔وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی عمر میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنے خصوصی انٹر یو میں کہا ہے کہ وفاقی سیکریٹریز کو کم سے کم 2

Advertisement

سال ان کے محکموں سے نہ ہٹانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی 60 سے 63 سال کرنے پر غور کیا گیا تھا تاہم حکومت نے اب یہ فیصلہ نہیں لے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین 60 سال کی عمر میں ہی ریٹائرڈ ہو جائے گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نوجوان کو موقع فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ۔ میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم آفس نے ایک خط کے ذریعے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ محکمہ خزانہ کیساتھ ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد کے قوانین اور مالی اثرات کے حوالے سے مشاورت کریں۔تاہم اب فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمیں کی عمر میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ، ملازمین مقرر مدت میں ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ وفاق میں ہر سال 12 سے 14 ہزار نوکریاں دستیاب ہوتی ہے جو نوجوان کو فراہم

کی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی ملزمین کی تعداد 15 سے16 لاکھ ہے۔ جس پر 12فیصد نشتیں ابھی بھی خالی ہیں۔ واضح رہے دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی سے وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے ملاقات کی جس میں وفاقی کابینہ کی جانب سے عوام کی فلاح کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اعظم سواتی نے کہاکہ جلد ہی مختلف محکموں اور شعبوں میں عوام کے لئے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اعظم خان سواتی نے کہاکہ سرکاری محکموں کے کام کو تیز اور بہتر بنانے کیلئے منصوبے پر کام شروع ہو گیا ہے

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us