تم جنگ چاہتے ہو مگر پہلے اپنی فضائیہ سے پوچھ تو لو کہ پاکستان سے جنگ لڑنے کے قابل بھی ہیں یا نہیں ؟ پاک فوج نے جب ہندوستان کی تاریخی چھترول کی تو کیا ہوا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ پاک فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر پیغام دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفو ر کا کہنا

ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پاک فوج ہر دم تیار ہے۔بھارتی آرمی چیف کا اشعتال انگیز بیان ایل او سی پر صورتحال بڑھانے کی کوشش ہے۔بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت میں شہریت بل پر ہونے والے مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔ بھارت ہمیشہ اپنے داخلی معاملات،انتخابات میں ایسے ہتھکنڈے استمال کرتا ہے۔اس سے قبل انہوں نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی پہلے جنگ کی دھمکیاں انتخابات جیتنے کے لیے دیتا تھا اور اب ہندوستان میں ہندومت کی آگ کو بھڑکانے کے لیے ایسا کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت پہلے اپنی فضائیہ سے پوچھے کہ وہ اس حالت میں ہے کہ وہ پاکستان کے

ساتھ جنگ کر سکتی ہے؟ یار رہے کہ دو روز قبل ایل او سی پر جاری کشدگی پر بھارتی سپہ سالاربھپن راوت کا کہنا تھا کہ کسی بھی وقت جنگ کی ابتدا ہو سکتی ہے۔ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپ ہونے کی اطلاعات تھیں، عسکری ذرائع کے مطابق ایل او سی کے مختلف سیکٹر پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید فئرنگ کا تبادلہ ہواتھا، اس دوران ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us