پاکستان کی انتہائی معروف شخصیت پرویز مشرف کو سزائے موت سے بچانے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئیں ، جانتے ہیں یہ کون ہیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی انتہائی معروف شخصیت پرویز مشرف کو سزائے موت سے بچانے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئیں ، جانتے ہیں یہ کون ہیں ۔۔۔ سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ فیصلہ چینلج کرنے کی درخواست محمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کروائی۔پرویز

مشرف سے متعلق سزا کا فیصلہ چیلنج کرنے والے محمود اختر نقوی وہی ہیں جن کی درخواست پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دے دیا گیا تھا اسی حوالے سے سینئیر اینکر غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل مشرف کی سزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ محمود اختر نقوی کی جانب سے درخواست کراچی رجسٹری میں جمع کروا دی گئی۔قابلِ ذکر ہے کہ پی پی کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی محمود اختر نقوی کی درخواست پر ہی نااہل ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پرویز مشرف پر سنگین غداری ایکٹ لاگو نہیں ہوتا۔ آرٹیکل 6 کو اٹھارویں آئینی ترمیم میں تبدیل کیا گیا۔ آئین میں اٹھارہویں ترمیم 2010ء میں کی گئی جب کہ پرویز مشرف نے 2007ء میں ایمرجنسی لگائی۔متن میں درج ہے کہ پرویز مشرف نے اپنے اقتدار میں کوئی آئین و قانون شکنی نہیں کی۔پرویز مشرف نے

ریفرنڈم کے ذریعے اپنے اقتدار کو آئینی وقانونی حیثیت دی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ جس شخص پر آئین شکنی کا اطلاق نہیں ہوتا اس پر آرٹیکل 6لاگو نہیں ہوتا۔جب کہ دوسری جانب خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔پرویز مشرف کے وکیل تفصیلی فیصلہ کی کاپی لے کر عدالت سے روانہ ہو گئے ہیں۔عدالت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔عدالت نے سابق صدر کو غداری کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us