تفصیلی فیصلہ آتے ہی ’’ راولپنڈی ‘‘ میں زبردست ہلچل ، ہنگامی طور پر کیا کام کیا جا رہا ہے ، جانیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کئے بعد راولپنڈی میں اہم اجلاس جار ی ہے۔اجلاس میں قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ آج خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ دو ججز پرویز مشرف کو سزا دینے کے حق میں ہیں جب کہ سندھ ہائیکورٹ کے جج نے اس سے اختلاف کیا۔
جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس شاہد کریم نے سزائے موت کا حکم دیا۔ جسٹس نذر اکبر نے فیصلے سے اختلاف کیا۔جسٹس نذر اکبر نے سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو بری کر دیا۔جسٹس نذا اکبر نے اپنے اختلافی نوٹ میں کہا کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کا فیصلہ 169 صفحات پر مشتمل ہے جس میں پرویز مشرف کو غداری کا مرتکب قرار دے دیا گیا ہے۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا سناتی ہے۔جمع کروائے گئے دستاویزات واضح ہیں کہ ملزم نے جرم کیا۔ملزم پر تمام الزامات کسی شک و شبہ کے بغیر ثابت ہوتے ہیں۔ پرویز مشرف کو دفاع کا موقع دیا گیا۔پرویز مشرف کو 19جون

2016 کو مفرور قرار دے دیا گیا تھا۔ملزم کو ہر الزام پر علیحدہ علیحدہ سزا دی جاتی ہے۔تفصیلی فیصلے میں ۔
جسٹس وقار احمد سیٹھ کہا گیا کہ پرویز مشرف پھانسی سے قبل انتقال کر جاتے ہیں تو ان کی لاش کو ڈی چوک پر لایا جائے۔ جب کہ جسٹس شاہد کریم نے اس فیصلے سے اختلاف کیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پرویز مشرف کو مفرور کرانے میں ملوث افراد کو قانون کے دائرے میں لایا جائے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us