ملک کا استحکام خراب نہیں ہونے دیا جائے گا، آرمی چیف


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل باجوہ کا کہناہے کہ ملک کا استحکام خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنر قمر جا وید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا د ورہ کیا جہاں انہوں نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ایس ایس جی کمانڈوز سے بات چیت کی ۔اس موقع پر آرمی چیف

نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے استحکام لائے ہیں ،کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں ،افسروں اور جوانوں نے دفاع کے لیے بے شمار خدمات سرانجام دی ہیں ۔واضح رہے کہ خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے کے بعد پاک فوج نے اس حوالے سے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا تھا ۔اس حوالے سے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دو اداروں کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us