پوری امت مسلمہ کی خیر خواہی ۔۔!کس کے کہنے پر ملائشیا سمٹ میں شرکت نہیں کی ؟ پاکستان کی خواہش کیا ہے ، حکومت نے تفصیلی وجہ بتا دی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کی ہے، انکا کہنا ہے کہ گلے سڑے قوانین کو ختم کر کے یکساں نظام قانوں لائینگے، وزیر اعظم کی زید صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مختلف مسائل ترتیب سے زیر بحث آئے، اہم ایشو گزشتہ آنے والا فیصلہ تھا، علی ظفر اور بابر اعوان

نے فیصلے میں قانونی سقم سے آکاہ گیا، پرویز مشرف کے فیصلے پر لیگل ٹیم نے کور کمیٹی کو بریفنگ دی، ملکی مفاد ہر حال میں مقدم ہے، اداروں کو تقویت دینا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ پاکستان ملت اسلامیہ کو متحد کرنے کا کردار ادا کرنا چاہتاہے، پاکستان کسی مسلم ملک سے نہیں بلکہ مسلم عمہ کی یکجہتی کا خواہاں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ او آئی سی سے 57 ممالک ایک ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیئیر مین ا لیکشن کمیشن کی تعیناتی کے متعلق بھی بتایا گیاہے۔ وزیراعظم کا اداروں کے درمیان بڑھتے ہوئے تناو کو کم کروانے کیلئے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا تھا،تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاتھا کہ ادارے اپنے آئینی اور قانونی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں، اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم پاکستان کے مفاد میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پرویز مشرف کو عدالت کی جانب سے موت کی سزا دیے جانے کے فیصلے پر باقاعدہ ردعمل دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک واپس آنے کے بعد بدھ کے روز تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے صدارت کی۔ اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کیس سے متعلق عدالتی فیصلے کا جائزہ لیا تھا جبکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی تھی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ادارے اپنے آئینی اور قانونی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں۔ حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔ حکومت آئینی اور قانونی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں معاونت کو یقینی بنائے گی۔ افواج پاکستان نے ملک کو پرامن بنانے کے لئے لازوال قربانیاں دیں۔ بیرونی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے جن سازشوں میں مصروف ہیں، ان میں انھیں ناکامی ہوگی۔ ہمیں اتحاد اور یکجہتی سے قومی مسائل کو حل کرنا ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us