آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی دبنگ انٹری ، اچانک ایسی جگہ پہنچ گئے کہ ایس ایس جی کے سابق کمانڈو پرویز مشرف سے ہمدردی رکھنے والوں کے حوصلے بُلند ہوگئے


اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایس ایس جی ہیڈ کواٹرز کا دورہ ، چیف آف آرمی سٹاف نے جوانوں سے ملاقات کی اور انکا حوصلہ بڑھایا ۔ پاک فوج کے شبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا ہے۔ جہاں انہوں نے ایس ایس جی کمانڈوز سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں کا حوصلہ بُللند کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکتاکن کے

Advertisement

خلاف کام کرنے والی تمام غیرمتحرک قوتوں کو ناکام بناکر استحکام لائے ہیں۔ ہم اسے کسی بھی قیمت پر کبھی نہیں جانے دیں گے۔ پاک فوج کے قیام کے بعد سے ہی ایس ایس جی اپنے بہادر افسران اور جوانوں کے ذریعہ وطن کے دفاع کے لئے متعدد قربانیاں دی ہیں، ایس ایس جی یونٹ پاک فوج کا فخر ہے ۔یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) پرویز مشرف کا تعلق بھی ایس ایس جی یونٹ سے تھا، کل خصوصی عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کو غدار قرار دیا گیا جس پر پاک فوج کی جانب سے شدید عمل دیکھنے میں آیا، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے واضح الفاظ میں کہا کہ عدالتی فیصلے سے پاک فوج غم و غصے اور سخت اضطراب میں ہے، پرویز مشرف کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا صھیح طرح سے موقع فراہم نہیں کیا گیا، قوم کی خاطر 3 جنگیں لڑنے اور 40 سال تک پاک فوج میں ذذمہ داریاں سر انجام دینے والا شخص کس طرح غدار ہوسکتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us