وزیراعظم عمران خان کی طیب اردوان سے ملاقات، دورہ ملائیشیاں کیوں منسوخ کیا، ترک صدر کو وجہ بتادی


جنیوا (نیوز ڈیسک)جنیوا میں وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات ۔ تفصیل کے مطابق جنیوا ریفیوجی فورم پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ترکی کے صدر طیب اردگان کی ملاقات ہوئی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے طیب اردگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو متحد دیکھنا چاہتا ہوں ۔وزیراعظم عمران خان نے ترکی

صدر کو کوالالمپور میں اسلامیک سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ عمران خان نے ترک صدر کو پاکستانی موقف سے آگاہ کیا ہے۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے سامنے جھک گئے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دباؤ پر ملائیشیا کا اہم سرکاری دورہ منسوخ کر دیا ہے۔چونکہ سعودی عرب کو کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کو یہ خدشہ ہے کہ کوا لالمپور سربراہ اجلاس کہیں او آئی سی کی جگہ نہ لے لے۔اسی حوالے سے اب سینئیر صحافی غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے فیصلہ کر لیا ہیکہ کوالالمپور سمٹ میں نہ تو وزیراعظم شرکت کرینگے نہ ہی وزیر خارجہ۔ مہاتیر محمد کو پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔ مہاتیر محمد کی سپورٹ پاکستان کو حاصل ہے۔ سعودی عرب کے تحفظات دور

کرنے کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔ کوالالمپور سمٹ ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کی سوچ ہے۔ اس اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان، قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی اور ایران کے صدر حسن روحانی بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کے اجلاس میں شرکت کے بھی امکانات ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us