وزیردفاع پرویز خٹک پرویزمشرف کی سزاکے فیصلے سے لاعلم نکلے،صحافی کے سوال پر حیرت انگیز ردعمل دیدیا


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے دی جانیوالی سزا پر وزیردفاع پرویز خٹک لاعلم نکلے ۔ تفصیل کے مطابق صحافی کے پرویزمشرف کی سزاسے متعلق سوال پوچھنے پر پرویز خٹک سارے معاملے سے لاعلم نکلے۔ وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے آپ سے پتہ چلا ہے کہ یہ فیصلہ آیا ہے۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے صحافی

Advertisement

نے کہا ہم نے آپ کو بتا دیا سزا سے متعلق کیا کہیں گے؟ جس پر وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا ہوتا ہے ۔ جس پر صحافی نے کہا پرویز خٹک صاحب یہ سپریم کورٹ کا نہیں خصوصی عدالت کا فیصلہ ہے۔ جس پر وزیردفاع نے کہا کہ خصوصی عدالت میں ہے تو اب اگلی عدالت میں چلا جا ئے گا۔آرمی چیف کی مدت ملازمت نے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ قانونی ٹیم جائزہ لے رہی ہے، قانونی ٹیم نظرثانی اور پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ کرے گی۔یاد رہے کہ سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کو غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا ہے۔ عدالت نے پرویز مشرف کو غدار قرار دے دیا ۔خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے فیصلہ سنایا۔سابق

صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دے دیا گیا۔ ۔عدالت نے سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم 2 ایک کی اکثریت سے دیا۔سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ 48 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007ء کو آئین پامال کیا۔خصوصی عدالت نے 19 جون کو 2016ء کو پرویز مشرف کو مفرور قرار دے دیا تھا۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us