ایسے فیصلوں کا کیا فائدہ جس سے قوم اور ادارے تقسیم ہو جائیں، ملک و قوم کو بچانے کیلئے نئی ڈیل کی پیشکش کردی گئی


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پرویز مشرف کو سزائے موت کی سزا سنائے جانے پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے ایسے فیصلہ فاصلے بڑھائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وقت کا تقاضہ یہ ہے کہ ملک کو جوڑا جائے۔ کیسے فیصلوں کا کیا فائدہ جس سے قوم اور ادارے تقسیم ہوجائیں۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ

مسلسل کہ رہا ہوں گے ہمیں گفتگو کی ضرورت ہے۔نیو ڈیل کی طرف جائیں ایک دوسرے کو نیچا دیکھانا کسی کے مفاد میں نہیں ہے، آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ملک پر رحم کریں۔سابق سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کو غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا ہے۔ عدالت نے پرویز مشرف کو غدار قرار دے دیا ۔خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے فیصلہ سنایا۔سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دے دیا گیا۔ ۔عدالت نے سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم 2 ایک کی اکثریت سے دیا۔سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ 48 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007ء کو آئین پامال کیا۔خصوصی

عدالت نے 19 جون کو 2016ء کو پرویز مشرف کو مفرور قرار دے دیا تھا۔ مارچ 2014ء کو عدالت نے پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی جانب سے محفوظ کیے گئے فیصلے کو روکنے کا حکم دیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us