مسلم لیگ ن کی سابقہ ایم پی اے شگفتہ شیخ تحریک انصاف میں شامل


لاہور (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی سابقہ ایم پی اے شگفتہ شیخ نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔شگفتہ شیخ نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما اور صوبائی وزیراعجاز چودھری سے ملاقات کی اور حکمران جماعت میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ اعجاز چودھری کا اس

موقع پر کہنا تھا کہ ماضی میں حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ انہوں نے سابقہ ن لیگی ایم پی اے شگفتہ شیخ کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us