پنجاب بھر میں موسم شدید سرد ہوگیا


لا ہور (نیوز ڈیسک )لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم شدید سرد ہوگیا ہے، دھند کے باعث بیشتر شاہراہیں بند اور پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ٹھٹھرتی سردی کا راج برقرارہے، پنجاب بھرمیں سردی کی شدت بڑھتی ہی جارہی ہے، دھند نے بھی کئی اضلاع کو لپیٹ میں لے رکھا ہے، لاہور میں صبح کے وقت چھائے دھند کے بادلوں نے شہریوں کی مشکلات میں

اضافہ کردیا۔موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن، ایم تھری لاہور سے سمندری، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ موٹروے بھی رات کو شدید دھند کے باعث بند کردی گئی جسے حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا۔محکمہ موسمیات نے 20سے 23دسمبر کے درمیان بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔کامونکی، خانیوال، وہاڑی، جہانیاں، قصور، کبیروالا، ہارون آباد اور وزیر آباد سمیت صوبے کے کئی اضلاع میں بھی سردی اور دھند کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us