مرے ہوئے کومارناکہاں کی بہادری ہے،مشرف جب طاقتورتھاتب تواس کے بوٹ چاٹے گئے ،اسکے منہ سے نکلے الفاظ کوقانون کادرجہ دیا گیا،مشرف کی سزائےموت کےفیصلےپرمعتبرشخصیات کاردعمل


کراچی (ویب ڈیسک) نامورصحافی وتجزیہ کارکامران خان کا کہنا ہےکہ مرےکو مارنا کونسی بہادری ہے . انکا کہنا ہے کہ جب وہ طاقتورتھا تو اسکے بوٹ چاٹے گئے،اسکے منہ سے نکلے الفاظ کو قانون کا درجہ دیا گیا .تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر پیغام دیتے ہوئے سینئر صحافی و کالم نگار کامران خان کا کہنا ہے کہ مرے کو

Advertisement

مارنے میں کونسی بہادری ہے. مشرف جب طاقتور تھے تو انکے بوٹ چاٹے جاتے تھے، انکے منہ سے نکلاہوا ہرلفظ قانون کا درجہ رکھتا تھا. انھوں نے کہا کہ آج سب کو پتہ ہے کہ انکا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا. انکا مزید کہنا ہے کہ مزہ تو تب آتا جب ان کے ہاتھوں آلہ کار بننے والوں کو بھی سولی پر چڑھایا جاتا. انھوں نے کہا کہ انکے ساتھی پتلی گلی سے نکل گئے ہیں. یاد رہے کہ اس سے قبل فواج پاکستان نے کہا تھا کہ فیصلے پر فوج میں غم وغصہ اور اضطراب ہے، پرویز مشرف آرمی چیف رہ چکے ہیں، پرویز مشرف نے 40 سال سے زائد پاکستان کی خدمت کی. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے غداری کیس میں فیصلے پراپنے ردعمل میں کہا تھاکہ پرویز مشرفچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی رہ چکے ہیں. پرویز مشرف آرمی چیف اور صدر مملکت بھی رہ چکے ہیں. پرویز مشرف نے 40 سال سے زائد پاکستانکی خدمت کی. پرویز مشرف نے ملک کے دفاع کیلئے جنگیں لڑیں. افواج پاکستان نے اپنے سخت ردعمل

میں کہا تھا کہ فیصلے پر فوج میں غم وغصہ اور اضطراب پایا جا رہا ہے. ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ جنرل پرویز مشرف کسی بھی صورت غدار نہیں ہوسکتے. انہوں نے کہا تھا کہ کیس میں آئینی وقانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے. اسی طرح خصوصی عدالت کی تشکیل کیلئے بھی قانون تقاضوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا. عدالتی کاروائی شخصی بنیاد پر کی گئی. پرویز مشرف کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا. کیس کو عجلت میں نمٹایا گیا. واضح رہے خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنا دیا تھا. خصوصی عدالت میں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس وقاراحمد سیٹھ کی سربراہی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نذر اکبر اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی. اگرچہ خصوصی عدالت کی جانب سے علان کیا گیا تھا کہ وہ کیس کا فیصلہ منگل کو سنادیں گے۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us