اتوار‬‮   23   ستمبر‬‮   2018
           

پاکستانی جہازوں کے ٹکرانے کی ویڈیو بنانے والے شخص کا کیا عبرتناک انجام ہوا؟؟؟ جان کرآئندہ کوئی بھی شخص ایسی غلطی نہیں کرے گا


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں کراچی کی بندرگاہ پر دو بحری جہازوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں درجنوں کنٹینر سمندر میں گر جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ بندر گاہ پر موجود ایک مزدور نے اس واقعے کی ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی ۔ جس کا خمیازہ اسے نوکری سے ہاتھ دھونے کی صورت میں بھگتنا پڑ گیا ہے ۔کراچی پورٹ پر جہازوں کے ٹکرانے کے حادثے کی ویڈیو بنانے والے مزدور کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل نے غیرقانونی ویڈیو بنانے پر کارروائی کی جب کہ پورٹ ذرائع کا اس حوالے سے کہا کہ مزدور یا عملے کو بندرگاہ پر ویڈیو بنانے اور پھیلانے کی اجازت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ 19 مارچ کو ساؤتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل لمیٹڈ (ایس اے پی ٹی) میں جہازوں کے ٹکرانے

کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹولٹن نامی جہاز سے 18 کنٹینرز سمندر میں گر گئے تھے۔جہازوں کو پیش آئے واقعے کی ایک مزدور نے ویڈیو بنائی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ برتھنگ کے دوران کچھ کنٹینرز سمندر میں اور کچھ بندرگاہ پر گرے جب کہ ویڈیو میں ملازمین کی آوازیں بھی سنی جاسکتی تھیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us