اتوار‬‮   23   ستمبر‬‮   2018
           

2011میں اقتدار سنبھالنے والے شمالی کوریا کے صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر کس ملک پہنچ گئے؟؟؟پوری دنیا میں بحث چھڑ گئی


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)اپنی جنگ پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سےعالمی سطح پر تنقید کانشانہ بننے والے شمالی کوریائی صدر نے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ کر ڈالا ہے ۔ جس کے حوالے سے دنیا بھر میں چہ مگوئیاں شروعہو گئی ہیں۔چین میں یہ قیاس آرائیاں بڑھتی جا رہی ہیں کہ غیر متوقع طور پر بیجنگ آنے والے شمالی کوریا کے اعلیٰ اہلکار کم جونگ ان ہیں۔جاپان کے ذرائع ابلاغ نے بتایاکہ سخت سکیورٹی انتظامات میں سفارتی ٹرین پر بیجنگ پہنچنے والی ہائی پروفائل شخصیت شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان ہیں۔جبکہ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہاکہ وہ اس اعلیٰ سرکاری شخصیت کی شناخت کے بارے میں نہیں جانتے لیکن صورت حال پر قریبی نظر رکھی ہوئی ہے۔شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان کا2011 میںاقتدار سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ہو سکتا ہے۔ابھی تک شمالی کوریا اور چین کی جانب سے سرکری طور پر

ان قیاس آرائیوں پر موقف سامنے نہیں آیا لیکن اس طرح کا دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہو گا۔بیجنگ ریلوے سٹیشن کے باہر واقع ایک دکان کے مینیجر نے بتایا کہ انھوں نے ریلوے سٹیشن پر معمول سے ہٹ کر سرگرمیوں کو دیکھا۔انھوں نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ریلوے سٹیشن کے باہر سڑک پر پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات تھی اور سٹیشن کو اندر سے بند کیا گیا تھا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us