اتوار‬‮   23   ستمبر‬‮   2018
           

سب کا من چاہا نوجوان اداکار صرف26سال کی عمر میں ہارٹ اٹیک سے چل بسا۔۔۔پوری ڈرامہ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر ” دل مل گئے ” کے نام سے چلنے والی ایک ڈرامہ سیریل نے بھرپور شہرت پائی ۔ اس میں اداکار کرن کا کردار بھی نمایاں تھا ۔ اب افسوسناک خبر آئی ہے کہ ان کا انکی رہائشگاہ پر انتقال ہو گیا ہے ۔ 26سالہ کرن ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ۔ابتدائی طور پر بتایاجا رہا ہے کہ کرن کی موت

دوران نیند دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ۔ ان کی والدہ نے بتایاکہ صبح کرن کو جگانے کی کوشش کی گئی تو پتہ چلا کہ ان کی موت واقع ہو چکی تھی ۔ اس واقعے نے نہ صرف کرن خاندان کو گہرے رنج اور صدمے میں مبتلا کردیا ہے بلکہ کرن کے تمام دوست بھی اس افسوسناک موت پر خاصے رنجیدہ ہیں۔ دوسری جانب سے پورے بھارت کی ڈرامہ انڈسٹری کی جانب سے سوگوار خاندان کےلئے تعزیتی پیغامات آرہے ہیں۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us