اتوار‬‮   23   ستمبر‬‮   2018
           

انتہائی افسوسناک خبر میچ کے دوران سینے پر گیند لگنے سے مشہور ترین کھلاڑی ہلاک ۔۔مداح صدمے سے نڈھال


کوسوو (مانیٹرنگ ڈیسک)کھیل کی دنیا سے ایک انتہائی افسوسناک خبرآگئی ہے۔ دوران میچ سینے پر بال لگنے سے ایک کھلاڑی کی موت واقع ہو گئی ۔ نوجوان کھلاڑی کو گرائونڈ میں آئے ہوئے صرف 15منٹ ہوئے تھے کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آگیا ۔افسوسناک واقعہ کروشیا کے ایک 25سالہ فٹ بالر برونو بوبن کے ساتھ پیش آیا ۔یورپی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کروشیا کے دو کلبوں مارسونیا اور سلوونیجا کے مابین شروع ہوئے ابھی 15منٹ ہی ہوئے تھے کہ مخالف کھلاڑی کی زور دار کک برونو بوبن کے سینے پر جا لگی جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر کر بے ہوش ہو گئے

اور اس کے بعد انھیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ جان برونو کروشین تھرڈ ڈویژن فٹبال چیمپئن شپ کے ٹاپ اسکورر تھے، ٹیم کے پلیئرز اور آفیشلز نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us