اتوار‬‮   23   ستمبر‬‮   2018
           

” ویری گڈ! بہت اچھا کھیلا ،، چلو شاباش اب جلدی سے۔۔۔۔۔۔” لیوک رونچی کی اہلیہ نے اپنے خاوند کو ایک ایسا پیغام دے ڈالا کہ پاکستانیوں کی ہنسی ہی چھوٹ گئی، ،،سرفراز ٹھیک ہی کہتے تھے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں سب سے بہترین قرار پانے والے کھلاڑی لیوک رونچی نے پاکستانی شائقین کرکٹ کے دلوں پر خوب راج کیا ۔ اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے لیوک رونچی کو ایونٹ کے اختتام پر ان کی اہلیہ کی طرف سے مبارکباد کا پیغام بھی ملا اور جلدی سے

گھر واپس آنے کی ہدایات بھی جاری ہو گئیں۔ رونچی کی اہلیہ کی تصویر پہلی بار سوشل میڈیا پر آنے پر پاکستانی مداح بھی اس پر کشش خاتون کو دیکھتے ہی رہ گئے۔ انھوںنے اپنے شوہر کے نام ایک ٹویٹ کی جس میں انھوںنے کہا
“شاباش ! بہت اچھا کھیل پیش کیا۔ اب جلدی سے گھر واپس آجائو”
یہ پیغام ملتے ہی لیوک رونچی نے اپنا سارا جشن چھوڑ چھاڑ کر فوراً سامان باندھا اور واپس نکلنے میں ہی عافیت جانی
واضح رہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان نہ آنے کی وجوہات بتاتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نےکہاتھا کہ
“گورے اپنے بیویوں کو سٹریس دینے سے ڈرتے ہیں ۔اور ایک ہماری بیویاں ہیں کہ ہمیں ہی سٹریس دے ڈالتی ہیں”

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us