اتوار‬‮   23   ستمبر‬‮   2018
           

امریکہ نے پاکستان کی سات کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔۔۔کیا خطرات پیدا ہو گئے؟؟تشویشناک خبر


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی 7 کمپنیاں امریکی مفادات کے منافی فہرست میں شامل کرلی گئیں۔امریکی بیورو آف انڈسٹری اور سیکیورٹی کی جانب سے تیار کی گئی اس فہرست میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ان کمپنیوں کو امریکی قومی سلامتی اور پالیسی مفادات کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔پاکستانی کمپنیوں پر جوہری تجارت میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس فہرست سے پاکستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں شمولیت کی کوششوں کو دھچکا لگے گا۔پاکستان نے 19 مئی 2016 کو این ایس جی کی رکنیت کے لیے درخواست دی تھی تاہم امریکا اور دیگر مغربی ممالک بھارت کو این ایس جی کا رکن بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔واضح رہے کہ امریکا نے رواں ہفتے مجموعی طور پر 23 کمپنیوں کو اس

فہرست میں شامل کیا ہے یہ فہرست امریکی فیڈرل رجسٹر میں شائع ہوئی، جو گزٹ آف پاکستان کے مترادف ہے۔اس فہرست میں پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ جنوبی سوڈان کی 15 اور ایک سنگاپور کی کمپنی بھی شامل ہے۔جن کمپنیوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، انہیں برآمد کنندگان کے سخت اقامات کا سامنا کرنا پڑے گا، جس کی وجہ سے ان کی غیر ملکی تجارت پر اثر پڑے گا

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us