اتوار‬‮   23   ستمبر‬‮   2018
           

سعودی عرب پر حملے کرتے رہو۔۔۔ کون سا عرب ملک حوثی باغیوں کو اکسانے لگا ؟؟؟؟چونکا دینے والی رپورٹ


دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کو اب سعودی عرب پر حملوں کےلئے ایک عرب ملک کی بھی حمایت حاصل ہو گئی ہے ۔خلیجی ریاست قطر کے ذرائع ابلاغ یمن کے حوثی باغیوں کو سعودی عرب پر حملوں پر اکسانے کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق قطری حکومت کے زیرانتظام میڈیانے سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد ایک حوثی لیڈر کو بات کے لیے مدعو کیا۔حوثی لیڈر نے قطری ٹی وی چینل کے توسط سے عرب اتحادی ممالک کو مزید حملوں پر متنبہ کیا اور کہا کہ سعودیہ کے خلاف

میزائل حملے جاری رہیں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز یمن سے سعودی عرب کے شہروں پر سات بیلسٹک میزائل داغے گئے تاہم ان میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا۔ تین میزائل الریاض میں قائم شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی داغے گئے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us