منگل‬‮   23   اکتوبر‬‮   2018
           

ؒخوفناک ترین سمندری طوفان کس بر اعظم سے ٹکرا گیا؟؟ پورے کے پورے درخت اور کھمبے اکھاڑ پھینکے ،، موسم میں کیا تبدیلی آگئی؟؟خوفناک رپورٹ جاری


کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سمندری طوفان کی شکل میں ایک خوفناک قدرتی آفت نے آسٹریلیا کے ایک حصے سے جاٹکر ماری اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی۔سمندری طوفان نورا آسٹریلیا کے شمالی حصے سے ٹکرا گیا۔ طوفانی ہواوں اور بارشوں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور پول گرنے سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیٹیگری تھری کے طوفان نور کے باعث کوئینزلینڈ میں تیز ہواوں کے ساتھ شدید بارشیں ہوئیں جس سے مغربی ساحلی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔تیز ہواوں سے درخت اور بجلی کے پول گر گئے جس کے نتیجے

میں سیکڑوں گھروں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔محکمہ موسمیات نے طوفان کی شدت میں کمی آنے کا امکان ظاہر کیا لیکن کمی کے باوجود کوئینز لینڈ میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us