منگل‬‮   23   اکتوبر‬‮   2018
           

کرکٹ کی تاریخ کا شرمناک ترین سکینڈل ٓآسٹریلیا کے کپتان سٹیو ن سمتھ اور نائب کپتان ڈیویڈ وارنر مستعفی ہو گئے


سڈنی/کیپ ٹائون(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک اور شرمناک سکینڈل نے دنیا کی مضبوط ترین کرکٹ ٹیم کے ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیا ۔ بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر مستعفی ہوگئے۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جیمز سدرلینڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم

کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ میچ کے دورانآسٹریلوی کھلاڑیوں کی جانب سے کی جانے والی بال ٹیمپرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔گزشتہ روز کیپ ٹان میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون بینکرافٹ بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے اس سنگین جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس حرکت میں ٹیم کی پوری قیادت ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی پوری قیادت نے سوچ سمجھ کر یہ کام کیا کیونکہ ہمارا خیال تھا کہ اس سے ہمیں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔اعتراف جرم کے باوجود اسٹیون اسمتھ نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی گئیں جس کے بعد کپتان اور نائب کپتان دونوں مستعفی ہوگئے۔ اب کینگرو ٹیم کی قیادت ٹم پین کریں گے۔یہ واقعہ ہفتے کے روز جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کیپ ٹان میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پیش آیا۔ ٹی وی کیمروں نے آسٹریلوی کھلاڑی کو کسی پیلی چیز سے گیند کی ساخت خراب کرتے ہوئے پکڑا تھا، انھوں نے امپائرز سے چھپانے کے لیے وہ چیز اپنی پتلون میں ڈال لی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us