اتوار‬‮   23   ستمبر‬‮   2018
           

کیا تحریک انصاف پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے والی ہے؟؟؟؟اب تک کی بڑی خبر آگئی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 23 جنوری کو طلب کر لیا،اجلاس میں استعفوں سمیت حکومت مخالف تحریک چلانے بارے حکمت عملی مرتب کی جائیگی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ کی 23 تاریخ کو طلب کر لیا ۔پارٹی اجلاس میں پارلیمنٹ میں پاکستاں تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کے حوالے سے غور کیا جائے گا اس سے پہلے لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں عمران خان استعفوں کا عندیہ دے

چکے ہیں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی حالات کا جائزہ لیا جائے گا اور حکومت مخالف نئی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی ۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے اتحادی عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پہلے ہی قومی اسمبلی سے استعفی دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us