اتوار‬‮   23   ستمبر‬‮   2018
           

قتل ہونے والے نقیب اللہ بارے طالبان کی اہم شخصیت نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ سمجھ لیں۔۔۔پولیس افسر راؤ انوار تو گئے کام سے


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سینٹرل جیل میں قید کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اور سابق طالبان ترجمان قاری احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ وہ مبینہ پولیس مقابلے میں قید نقیب اللہ محسود کو نہیں جانتا۔مبینہ پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے معاملے میں انکوائری کمیٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی اور ڈی آئی

جی ایسٹ سلطان خواجہ سمیت 4 رکنی انکوائری ٹیم نے سینٹرل جیل میں قید کالعدم تنظیم کے دہشتگرد قاری احسان سے تفتیش کی۔ ذرائع کے مطابق قاری احسان سے تفتیش را و¿انوار کے اس بیان پر کی گئی کہ نقیب اللہ قاری احسان کا ساتھی ہے۔ انکوائری کمیٹی نے 45 منٹ تک مختلف زاویوں سے قاری احسان سے تفتیش کی اور اسے نقیب اللہ کی مختلف تصاویر دکھائی گئیں، تاہم قاری احسان کا کہنا تھا کہ میں نقیب اللہ کو نہیں جانتا اور نہ اس سے ملا۔ قاری احسان نے انکوائری ٹیم کو اپنے بیان میں کہا کہ میں نے تحریک طالبان کی کسی مجلس یا محفل میں بھی نقیب اللہ کو نہیں دیکھا تھا۔دوسری جانب مبینہ پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے معاملے میں سی ٹی ڈی حکام نے تحقیقات میں میڈیا کی معاونت طلب کر لی ہے۔ سی ٹی ڈی کے ایڈیشنل آئی جی ایڈمن نے نیوز چینل حکام کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نقیب کی ہلاکت کے معاملے پر آئی جی سندھ کی بنائی گئی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے، میڈیا اس ضمن میں تمام تر دستیاب ڈیٹا، ویڈیوز اور رپورٹ سی ٹی ڈی کو فراہم کرے۔خط میں میڈیا سے درخواست کی گئی ہے کہ ٹی وی چینلز جلد از جلد تمام ڈیٹا فراہم کریں تا کہ انکوائری میں حقائق سامنے آ سکیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us