اتوار‬‮   23   ستمبر‬‮   2018
           

حکومت کےلئے ساری ساری ڈیڈ لائنز ختم۔۔۔پیر حمید الدین سیالوی آج کیا کرنے والے ہیں؟؟؟بڑی خبر


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سجادہ نشین سیال شریف پیر حمیدالدین سیالوی کی قیادت میںآج لاہور میں ایک احتجاجی اجتماع ہوگا جس میں وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے استعفے اور راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ شائع کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق آج 12بجے کے بعد صوبے بھر سے کارکنوں کی آمد ہوگی اور بعد نماز ظہر کے بعد خطابات شروع ہوں گے۔اجتماع میں گدی نشین، مشائخ، مریدین اور سنی جماعتوں کے کارکن شرکت کریں گے۔ اجتماع سے خادم حسین رضوی، ڈاکٹر اشرف

آصف جلالی، صاحب زادہ حامد رضا اور سجادہ نشینوں کا خطاب ہوگا۔پیر حمید الدین سیالوی اس سے پہلے لاہور میں 4 جنوری اور 13 جنوری کو احتجاج کی کال ملتوی کرچکے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us