اتوار‬‮   23   ستمبر‬‮   2018
           

نقیب اللہ قتل پر وفاقی حکومت بھی حرکت میں آگئی۔۔۔ ایسا قدم اٹھا لیا کہ پولیس افسر کی مشکلات بڑھ گئیں


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے نقیب اللہ کی رپورٹ طلب کرلی۔اسپیکر نے وزارت انسانی حقوق کو ہدایت کی کہ آئندہ ہفتے پولیس مقابلے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے، اسپیکر نے نقیب اللہ قتل رپورٹ کے ساتھ لاپتہ افراد کی تفصیلات بھی شامل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کے مطابق فاٹا کے رکن حاجی شاہ جی گل آفریدی نے نقیب اللہ کا معاملہ اٹھایا تھا۔شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ

کراچی میں قبائلیوں کے ساتھ ہونے والے واقعات کی تفصیلات دی جائیں جبکہ خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ کراچی میں لاپتہ افراد کی تفصیلات بھی سامنے لائی جائیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us