اتوار‬‮   23   ستمبر‬‮   2018
           

پاک فوج نے پڑوسی ملک کا ریڈیو سٹیشن تباہ کر دیا


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے احسانات کا بدلہ حملوں اور سازشوں سے دینے والے افغانستان کے ساتھ ذرا دانشمندانہ رویہ اپنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور سازشوں کی وجہ بننے والے ایک بڑے ٹھکانے کو تباہ کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان بارڈر پر پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں مصروف افغان ریڈیو اسٹیشن تباہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے پاک افغان سرحد پر غیر قانونی طور پر چل رہے ریڈیو اسٹیشن کیخلاف کاروائی کی گئی ہے۔

کاروائی کے دوران مشعال ایف ایم نامی ریڈیو اسٹیشن کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ مشعال ریڈیو افغان پراپیگنڈا ریڈیو اسٹیشن تھا جو پشتو زبان میں پاک افغان بارڈر پر غیر قانونی طور پر کام کر رہا تھا اور پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں مصروف تھا

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us