اتوار‬‮   23   ستمبر‬‮   2018
           

میں اور نواز شریف باپ بیٹی ہیں۔۔عمران خان کو شرم بھی نہیں آئی ایسی بات کہتے ہوئے؟؟دنیا کا کوئی بھی باپ اپنی بیٹی کی عزت۔۔۔مریم نواز کا کپتان کے خلاف بیان جاری


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شریف فیملی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا ہے،سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا نام لئے بغیر سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ دنیا کا ہر باپ اپنی بیٹی کا خیال رکھتا اور اسے عزت دینے پر فخر محسوس کرتا ہے،شرم سے عاری شخص باپ بیٹی کا رشتہ کیا جانے۔یاد رہے کہ مریم نواز کا یہ ٹوئٹ اس وقت سامنے آیا جب چیئرمین پی ٹی آئی نے جمعرات کے روز بنی گالہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شریف خاندان پر تازہ

الزامات عائد کئے ہیں۔دریں اثناء شریف خاندان کے ترجمان نے بھی عمران خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات مضحکہ خیز ہیں۔عمران خان کی باتوں کا سر ہوتا ہے نہ پاؤں۔ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان کو خود نہیں پتہ کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں،ان کی ذہنی حالت سے لگتا ہے کہ وہ صدمے میں ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us