اتوار‬‮   23   ستمبر‬‮   2018
           

17جنوری کو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل۔۔تحریک انصاف نے اعلان کر ڈالا


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ خیبر پختونخوا میں اپنی صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ماڈل ٹائون سانحہ پر طاہر القادری کی تحریک کی مکمل حمایت کرے گی۔ 17جنوری کے عوامی تحریک کے احتجاج میں بھرپور قوت سے شرکت کی جائے گی ۔ اور حکومت کے خلاف اپنا پورا سیاسی زور لگائیںگے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کیخلاف پارٹی کی قیادت نے مختلف آپشنز پر غور کر رکھا ہے۔

ضرورت پڑنے پر خیبرپختوںخواہ اسمبلی کو بھی تحلیل کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے پارٹی قیادت میں اتفاق رائے طے پا چکا ہے۔ واضح رہے کہ خیبرپختوںخوہ اسمبلی کی تحلیل کے باعث سینیٹ لیکشن کھٹائی میں پڑ جائیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us