اتوار‬‮   19   اگست‬‮   2018
           

شیخوپورہ میں ایک زمیندار نے بھینسوں کو چارہ نہ ڈالنے پرایک بچے کے جسم کا کون سا حصہ کاٹ ڈالا، جان کر آپ کی بھی چیخیں نکل جائیں گی


شیخو پورہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مومن پورہ میں بھینسوں کو چارہ نہ ڈالنے پر زمیندارنے 12 سالہ بچے پر ظلم کی انتہا کردی،نجی ٹی وی کے مطابق شیخوپورہ کے مومن پورہ میں بھینسوں کوچارہ نہ ڈالنے پر با اثر زمیندارنے تیز دھار کلہاڑے سے 12 سالہ بچے نادرکے پا ئوں کی انگلیاں کاٹ دیں، متاثرہ بچہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ جب زمیندار نے اسے بھینسوں کو چارہ ڈالنے کا کہا تو اس نے کہا کہ وہ کھانا کھانے کے بعد چارہ ڈال دے گا جس کے بعد زمیندار نے کچھ نہ دیکھا اورتشدد کرنا شروع کردیا۔

متاثرہ بچے کی ماں نے کہا کہ نادر6 بھائی بہنوں میں سب سے بڑا اورگھرکا واحد کفیل ہے، بیٹے کو 6 روزحویلی میں بند رکھا اور کارروائی نہ کروانے کی یقین دہانی پر زمیندار نے گھر بھیجا۔دوسری جانب سیاسی اثرورسوخ کے باعث پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کررہی جب کہ زمیندارکی جانب مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں جب کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او نے ماں کو با اثرزمیندارسے معافی مانگنے کا کہہ کر واپس بھیج دیا

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us