اتوار‬‮   19   اگست‬‮   2018
           

اتحاد اور لڑائیاں ساتھ ساتھ اس مشہور ترین پی ٹی آئی رہنما نے میرے کمرے پر قبضہ کرکے سامان باہر پھینک دیا ایم کیو ایم کیو کے رہنمانے ایسا سنگین الزام عائد کر دیا کہ ہر کوئی چونک گیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے محبوب عالم نے پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ایم این اے راجہ ریاض پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ راجہ ریاض نے میرے لاجز پر قبضہ کرلیا ، انتظامیہ کی جانب سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی کہ میں نے اپنا سامان اٹھالوں ، جس پر راجہ ریاض نے کہا کہ مجھے کمرہ قومی اسمبلی نے الاٹ کرکے چابی دی اور کمرہ بالکل خالی تھا۔

منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محبوب عالم نے کہا ہے کہ راجہ ریاض نے میرے لاج پر قبضہ کرلیا ہے۔ لاجز میں میرا سامان موجود ہے۔ انتظامیہ نے مجھے کوئی اطلاع نہیں دی کہ میں اپنا سامان اٹھالوں۔ اس موقع پر نو منتخب ایم این اے راجہ ریاض نے کہا کہ مجھے کمرہ قومی اسمبلی نے الاٹ کرکے چابی دی ہے۔ مجھے جب کمرہ ملا تو بالکل خالی تھا اور میں نے کسی کا سامان نہیں پھینکا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us