اتوار‬‮   19   اگست‬‮   2018
           

پنجاب پاور کمپنی کا سکینڈل ، شہبازشریف کے داماد کو اشتہاری قرار دے دیا گیا


لاہور ( ی)لاہور کی احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے پنجاب پاور کمپنی اسکینڈل کے ملزم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کے داماد عمران علی یوسف کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ پیش ہوئے اور عمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دینے کے لئے عدالت میں درخواست جمع کرائی۔درخواست میں موقف پیش کیا گیا کہ عمران علی یوسف کو پنجاب پاور کمپنی میں مبینہ کرپشن کے الزام میں بارہا طلب کیا گیالیکن وہ متعدد بار پیش نہ ہوئے

، چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔ وہ اب بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عمران علی یوسف کو اشہاری قرار دیا جائے ۔جس پر احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے نیب کی استدعا پر عمران علی یوسف کو اشہاری قرار دے دیا۔واضح رہے کہ عمران علی یوسف پر آمدن سے زائد اثاثہ جات، گلبرگ کے علاقے میں کمرشل پلازہ کی ملکیت اور پاور کمپنی کیس میں کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us