اتوار‬‮   19   اگست‬‮   2018
           

عمران خان حکومت بنانے کے بعد کیا کرنے والے ہیں باکسر عامر خان کا ایسا انکشاف کہ دیگر سیاسی جماعتیں چونک جائیں گی


لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اورپاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان حکومت بنانے کیبعد پاکستان میں بڑا فرق لائیں گے۔لاس اینجلس میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران پاکستانی نڑاد برطانوی باکسرعامر خان نے عمران خان کو پاکستان کے لئے امید کی نئی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مجھے پاکستان آنے کی دعوت دی ہے لیکن ٹریننگ کیمپ کی وجہ سے

میں فوری طورپرپاکستان نہیں جاسکتا اور نہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کر سکوں گا۔باکسر عامر خان نے عمران خان سے متعلق اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حکومت بنانے کیبعد پاکستان میں بڑا فرق لائیں گے، ان کی اولین ترجیح معیشت بہتر بنانا ہے۔عامر خان نے کہا عمران خان نوجوانوں کو پروموٹ کریں گے اور پاکستان میں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں گے، جس کے باعث ہماری اور ہمارے خاندانوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us