اتوار‬‮   19   اگست‬‮   2018
           

کچھ شرم کرو یہ اسرائیل نہیں ہے جمائمہ خان نے غنویٰ بھٹو کو کھری کھری سنا دیں


اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی سربراہ غنویٰ بھٹو کے ٹوئٹ کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ٹوئٹ در ٹوئٹ کا سلسلہ غنویٰ بھٹو کے پیغام سے شروع ہوا جس میں انہوں نے ایک تصویر کے حوالے سے الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان کی فیملی نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا جس کے بعد عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر غنویٰ بھٹو کے ٹوئٹ پر جمائما نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

جس تصویر کا ذکر کیا گیا ہے وہ میکسیکو میں فیملی ہالیڈے کے دوران لی گئی تھی (اسرائیل نہیں) اور ہم نے جو لباس پہنا ہوا ہے وہ یہودیوں کا مذہبی لباس نہیں ہے۔ آپ کو شرم آنی چاہیے اس پر پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی سربراہ اور مرتضیٰ بھٹو مرحوم کی بیوہ غنویٰ بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما سے معذرت کرلی اور ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اوہ میرے خدا، یہ میکسیکو تھا، میں معذرت کرتی ہوں، کس آسانی سے مجھ سمیت نابینا لوگ تصور کر لیتے ہیں، مگر براہ کرم مجھے شرم پر لیکچر نہ دیں

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us