اتوار‬‮   19   اگست‬‮   2018
           

اسلامی ملک میں قیامت خیز زلزلہ 91افراد ہلاک


لومبوک(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں ایک ہفتے میں دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، اکانوے افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، انڈونیشیا کا جزیرہ لومبوک ایک بار پھر لرز اٹھا، سات شدت کے زلزلے نے جزیرے بالی کو بھی ہلا کر رکھ دیا، زلزلے کا مرکز دس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، عمارتیں گرنے سے سیکڑوں افراد زخمی ہو گئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

۔متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام تباہ ہو گیا ہے جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، حکام کے مطابق زلزلے سے لومبوک کا مرکزی شہر ماترم سب سے زیادہ متاثر ہوا، گزشتہ ہفتے چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے نے پندرہ جانیں لیں، شدید جھٹکوں کیدوران ایک مسجد میں نماز جاری رکھنے کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us