اتوار‬‮   19   اگست‬‮   2018
           

بشارالاسد نے شام کے لوگوں کے خلا ف کون سا ہلاکت خیز ہتھیار استعمال کیا۔۔امریکہ کا ساتھ دینے ایک اور ملک بھی میدان میں کود پڑا، بڑا اعلان کر ڈالا


پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے کہا ہے کہ ان کے پاس اس امر کے شواہد موجود ہیں کہ شامی صدر بشارالاسد کی حکومت نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تھے اور وہ مناسب وقت پر ان کا جواب دیں گے۔ شامی حکومت نے کلورین گیس سے حملے کیے ہیں ۔انھوں نے ایک مقامی ٹیلی ویڑن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس ایسے نظاموں سے کوئی رو رعایت نہیں برتے گا جو یہ سمجھتے ہیں کہ انھیں ہر چیز اور ہر کام کی آزادی حاصل ہے۔تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا فرانس شام کے خلاف کسی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔صدر ماکروں کا کہنا تھا

کہ انھوں نے اس ہفتے کے دوران میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سب سے موثر ردعمل کے بارے میں مسلسل گفتگو کی ہے۔انھوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ فرانس کشیدگی میں اضافے کی اجازت نہیں دے گا،جس سے خطے کے استحکام کو نقصان پہنچے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us