اتوار‬‮   19   اگست‬‮   2018
           

مسلمان اور عیسائی کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے،، اس لئے اب اگر یہاں کوئی مسلمان آیا تو۔۔۔کس ملک کے وزیراعظم نے انتہائی تشویشناک بیان دے ڈالا؟؟


بڈاپسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک )تیسری مرتبہ ہنگری کے وزیراعظم منتخب ہونے والے وکٹور اوربان نے کہا ہے کہ وہ یورپ آنے والے مسلم تارکین وطن کو مسلمان حملہ آور سمجھتے ہیں۔ جرمن اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے بڑی تعداد میں یورپ آئے یہ مسلمان مہاجر ہمیں متوازی معاشروں کی طرف لے کر جائیں گے کیوں کہ مسیحی اور مسلم سماج کبھی یکجا نہیں ہوسکتے۔ اوربان کا کہنا تھا کہ متنوع ثقافت محض ایک مفروضہ ہے اور درحقیقت مہاجرین کے روپ میں

مسلمان حملہ آورر یورپ آ رہے ہیں۔ وکٹور اوربان یورپی ممالک میں مہاجرین کی آمد کے خلاف اٹھنے والی نمائندہ آواز رہے ہیں۔ وہ تارکین وطن کو زہر اور ہجرت کو حملہ قرار دیتے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us