اتوار‬‮   19   اگست‬‮   2018
           

پاکستانیوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری۔۔ دبئی کےلئے اب پاسپورٹ کی بھی ضرورت نہیں،،شاندار سہولت متعارف


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی کے پراسیکیوٹر جنرل علی حمید بن خاتم نے کہا ہے کہ مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث مشتبہ افراد کو بہت جلد ایک برقی ضمانت مل جائے گی اور انھیں اس مقصد کے لیے دبئی کے پبلک پراسیکیوشن کے پاس اپنے پاسپورٹس چھوڑنے یا ضامنوں کو حوالے کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسمارٹ ضمانت اقدام کے تحت یہ فیصلہ دبئی حکومت کے نظم ونسق کو اسمارٹ انداز میں اور بغیر کاغذ کے چلانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔بن خاتم نے مزید بتایا کہ یہ مشتبہ افراد اپنے خلاف قانونی چارہ جوئی کے باوجود اپنے اقاموں

اور پاسپورٹس کی تجدید کراسکیں گے۔انھوں نے کہا کہ یہ اقدام ہم نے اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ مطمئن کرنے کے لیے شروع کیا ہے۔مثال کے طور پر اب ضامنوں کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ اپنے پاسپورٹس اپنے پاس ہی رکھ سکیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us