اتوار‬‮   19   اگست‬‮   2018
           

سعودی عرب پر ایک اور خوفناک میزائل حملہ ہو گیا


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن سے حوثی باغیوں کیدارالحکومت الریاض پر داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں تباہ کردیا ۔ سعودی فورسز نے سرحدی شہر جازان کی جانب آنے والے ایک ڈرون کو بھی مار گرایا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں بتایا کہ صبح مقامی وقت کے مطابق سات بج کر چالیس منٹ پر سعودی فورسز نے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب آنے والی ایک غیر شناختہ چیز کا سراغ لگایا تھا اور پھر اس کو مار گرایا ۔کرنل ترکی المالکی

کے بہ قول اتحادی فورسز کے ماہرین نے اس کے ملبے کے تجزیے کے بعد بتایا کہ یہ ایرانی ساختہ خصوصیات کا حامل حوثیوں کا طیارہ تھا اور یہ ابھا کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہا تھا حالانکہ اس کو بین الاقوامی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us