اتوار‬‮   19   اگست‬‮   2018
           

کرکٹ کے دیوانے تیار ہوجائیں۔۔ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچز کا اعلان کر دیا گیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچز ہوں تو نہ صرف ان دونوں ملکوں کے بالکل دنیا بھر کے شائقین کرکٹ ایک ایک پل گن گن کر گزارنے کے بعد میچ شروع ہونے سے پہلے ہی ٹی وی سیٹس کے گرد آن دھمکتے ہیں۔ اور ایسے میچز کے انتظار کا سلسلہ مہینوں اور ہفتوں پہلے سے ہی شروع ہو جاتا ہے ۔ایسے تمام مداحوں کےلئے

بڑی خوشخبری آگئی ہے ۔ کیونکہ پاکستان اور بھارت کے میچز کا شیڈول جاری ہو گیا ۔ کرکٹ ایشیا کپ میں پاک بھارت دنگل کیلیے تین بار میدان سجے گا۔رواں سال یواے ای میں شیڈول کیا جانے والا ایشیا کپ ٹورنامنٹ قبل ازیں 2008میں متعارف کرائے جانے والے فارمیٹ کے تحت ہی کھیلا جائے گا، ایونٹ میں شریک 6ٹیموں کو 2گروپس میں تقسیم کرکے دونوں سے ٹاپ سائیڈز پر مشتمل سپر 4مرحلہ ہوگا جس کے بعد فائنل کھیلا جائے گا۔ایک غیر ملکی ویب سائٹ پر جاری کردہ شیڈول کے مطابق 18ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کا میچ 21ستمبر کو ہوگا۔ اگر تیسری کوالیفائر ٹیم نے کوئی اپ سیٹ نہ کیا تو سپر4مرحلے میں روایتی حریف ٹیمیں مقابل ہونگی۔گروپ بی میں شامل بنگلادیش،سری لنکا اور افغانستان سے رائونڈ آف فور میں کوئی بھی جگہ بنائے،ان ٹیموں کی قوت اور فارم کو دیکھا جائے تو فائنل تک رسائی کیلیے بھی پاکستان اور بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا سکتا ہے،امکان یہی ہے کہ دونوں ٹیمیں ٹائٹل کیلیے برتری کی جنگ لڑیں گی۔شیڈول کے مطابق پاکستان کا ایونٹ میں پہلا میچ 18ستمبر کو کوالیفائر ٹیم سے ہوگا، دوسرا معرکہ بھارت کے ساتھ 21تاریخ کو طے ہے، ٹیموں کی پوائنٹس پوزیشن طے ہونے کے بعد سپر 4 راؤنڈ مرحلہ 28 ستمبر تک جاری رہے گا،فائنل 30تاریخ کو ہوگا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us