اتوار‬‮   19   اگست‬‮   2018
           

نہ کھیلو کرکٹ ،،بھاڑ میں جائو،،،لیکن6 ارب روپے پورے کرکے دو۔۔ آئی سی سی نے بھارت کےخلاف پاکستان کی درخواست پر بڑا قدم اٹھا لیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنے پر آمادہ نہیں ہوا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل میں چھ ارب روپےکے ہرجانے کا دعویٰ کر ڈالا ہے ۔ آئی سی سی نےپاکستان کی درخواست کو سماعت کےلئے مقرر کر دیا ہے ۔ اور اس پر تین رکنی پینل بھی تشکیل دے دیا گیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بھارت دس سالہ معاہدے سے انحراف کر رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے اس لئے آئی سی سی بھارت کو پابند کرے کہ وہ پاکستان کو چھ ارب روپے ادا کرے

۔ پی سی بی نے قانونی کارروائی کےلئے دس کروڑ روپے بھی مختص کر دیے ہیں۔ تین رکنی کمیٹی پاک بھارت سیریز کے معاملے پر سہ روزہ سماعت کرے گی۔ سماعت کی تاریخ کا اعلان بعدمیں کیا جائے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us